برطانوی پارلیمنٹ میں ایران کی خطے میںمداخلت کا معاملہ زیرِ بحث

ارکان پارلیمنٹ ، سرکاری اہل کار اور دیگر شخصیات کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کی ضرورت پر گفتگو کریں گے

جمعہ 24 مارچ 2017 14:20

برطانوی پارلیمنٹ میں ایران کی خطے میںمداخلت کا معاملہ زیرِ بحث
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2017ء) برطانوی پارلیمنٹ میں مشرق وسطی کے ممالک میں ایران کی مداخلت کا معاملہ زیر بحث لایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ارکان پارلیمنٹ ، سرکاری اہل کار اور دیگر شخصیات ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کی ضرورت پر گفتگو کریں گے۔ اس کے علاوہ پاسداران انقلاب کو اورولایتِ فقیہ کے نظام کی پیروکار تمام ملیشیاؤں کو شام اور خطے کے بقیہ ممالک سے نکال باہر کرنے پر غور کیا جائے گا۔پارلیمنٹ میں ایران کے اندر کریک ڈاؤن اور موت کے گھاٹ اتارے جانے کی کارروائیوں کے موضوع پر بھی روشنی ڈالی جائے گی۔