پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں کسی بھی شخص کوقانونی تقاضے پورے کئے بغیرکوئی ویزانہیں دیاگیا ،ْ فرحت اللہ بابر

حسین حقانی کے خط کے حوالے سے مکمل چھان بین ہونی چاہئے اورایبٹ آبادکمیشن کی رپورٹ منظرعام پرلانی چاہئے مسئلہ ویزوں کا نہیں اسامہ بن لادن کی پاکستان موجودگی کا ہے ،ْ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کا بیان

جمعہ 24 مارچ 2017 15:24

پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں کسی بھی شخص کوقانونی تقاضے پورے کئے بغیرکوئی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق صدر آصف زرداری کے ترجمان فرحت اللہ بابرنے حسین حقانی کے متنازعہ خط پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں کسی بھی شخص کوقانونی تقاضے پورے کئے بغیرکوئی ویزانہیں دیاگیا ،ْ مسئلہ ویزوں کا نہیں اسامہ بن لادن کی پاکستان موجودگی کا ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق فرحت اللہ بابر نے کہاکہ حسین حقانی کے خط کے حوالے سے مکمل چھان بین ہونی چاہئے اورایبٹ آبادکمیشن کی رپورٹ منظرعام پرلانی چاہئے ، اگروزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے دورمیں ایساممکن ہواہے تواس وقت ان کی پرنسپل سیکرٹری نرگس سیٹھی تھی جن سے پوچھ گچھ کرکے معاملے کی تہہ تک پہنچاجاسکتاہے ۔تاہم پاکستان پیپلزپارٹی حسین حقانی کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات کویکسرمستردکرتی ہے اورتحقیقات کامطالبہ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ ویزوں کا نہیں سوال تو یہ پیدا ہوتا ہے کہ اسامہ بن لادن پاکستان آیا کس طرح تھا ۔