دبئی میں ایک 29 سالہ سعودی کو نشہ آور ادویات کا کاروبار کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا

جمعہ 24 مارچ 2017 14:44

دبئی میں ایک 29 سالہ سعودی کو نشہ آور ادویات کا کاروبار کرنے کے جرم میں ..
دبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مارچ2017ء) :۔دبئی میں ایک سعودی شخص کو 62 کلوگرام ایمفیٹا مین پلز کے باعث گرفتار کرلیا گیا۔ خلیج ٹائمز کی تفصیلات کے مطابق اس شخص سے 367,577 پلز پکڑی گئیں ، جو کہ اس وقت سے قید میں ہے۔ تاہم اس شخص نے عدالت کے سامنے اس بات سےانکار کرتے ہوئے کہا کہ اس کے پاس سے اس قسم کی کوئی پلز ںہیں ہیں اور نہ ہی وہ نشہ آور ادویات کا کاروبار کرتا ہے ۔

اس شخص کو القیس سے 11 جنوری کو گرفتار کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جب کہ انسداد منشیات پولیس کے سربراہ کاکہنا ہے کہ ” مجھے اس مقدمے کی تحقیقات کا حکم ملا تھا اور کہا گیا تھا کہ ایک شخص مبینہ طور پر نشہ آور ادویات کا کاروبار کرنے والا گینگ کا حصہ ہے ۔ کچھ وقت گزرنے کے بعد مجھے اطلاع ملی کہ ا س شخص کو القیس سے گرفتار کیا گیا ہے۔ہم وہاں گئے اور ہمیں ایک کار دکھائی دی جو کہ ریسٹورانٹ کے باہر کھڑی ہوئی تھی۔ جب اس شخص کو پولیس کی موجودگی کا احساس ہوا تو وہ اپنی گاڑی لے کر بھاگ گیا ۔ اس شخص کا کافی دیر تک پیچھا کرنے کے بعد اس کو گرفتار کر لیا۔اس شخص کے پاس تین بیگ تھے جن میں باسٹھ گرام ایمفیٹامین پلز موجود تھیں۔اس شخص کو مورخہ 10 اپریل کو سزا سنائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :