Live Updates

عمران خان بچگانہ سوچ سے جمہوریت کے خلاف سازش کر رہے ہیں‘ حسان سالم چوہدری

جمعہ 24 مارچ 2017 15:28

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حسان سالم چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی حرکتیں چھوٹے بچے سے بھی زیادہ شرارتی ہیں عمران خان اور بچگانہ سوچ رکھ کر جمہوریت کے خلاف ایک گہری سازش کر رہے ہیں ان کا کردار پہلے بھی مشکوک تھا اور اب بھی مشکوک ہو چکا ہے عمران خان اپنی ہٹ دھرمی سے باز آجائیں ورنہ ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئیگا عوام باشعور ہو چکی ہے جو لوگ عمران خان کے ساتھ ہیں یہ غریب طبقے کی نمائندگی کرنے کا حق بھی نہیں رکھتے ممی ڈیڈی گروپ کو ساتھ ملا کر میاں محمد نواز شریف کی حکومت کیخلاف گہری سازش میں مبتلا ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔حسان سالم چوہدری نے کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری سیاست کی الف بے سے واقف نہیں ہے دونوں نے آمریت کی گود میں پرورش حاصل کی اور جمہوریت کیخلاف وہ سازش کی جس سے یہ اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے تھے لیکن اس وقت بھی ان کے ہاتھ کچھ نہیں آیا تھا اور اب بھی کچھ نہیں آئے گایہ صرف عوام کوبیوقوف بنا کر ملک کو کھوکھلا کرنا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خانذاتی مقاصد کیلئے حکومت کیخلاف سازشیں کر رہیںان کی یہ سازشیں جلد بے نقاب ہو جائیں گی جب ان کے ہاتھ اور پائوں دونوں ننگے ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کیلئے بلکہ اپنے ذاتی مقاصد کیلئے لڑ رہے ہیںغریب عوام کے ساتھ کھڑے ہو کر احتجاج کریں تو بات ہے لیکن یہ صرف بیرونی لابی کا کمال ہے کہ وہ اپنے ذات تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی حرکتوں سے نہ آئے تو پاکستان کے عوام ان کا خود احتساب کر لے گی ۔ عوام سے جھوٹے وعدے کر کے عوام سے کتنی دیر بیوقوف بنایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نی4سال کے اندر ایک مثالی حکومت کا کردار ادا کیا ہے عوام کو ہر سہولت پہنچانے میں مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت نے بہترین اقدامات کیے ہیں اگر یہ لوگ عوام سے اتنے ہی مخلص بنے پھرتے ہیں تو اپنے صوبہ میں اس طرح کی حکومت بنا کر بتائیں ان کے صوبہ میں جتنے مسائل ہیں پورے پاکستان کے مسائل کو اکھٹا کر لیا جائے تو ان کے صوبہ کے مسائل پورے نہیں ہوتے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :