یوکرین ، اسلحہ ڈپو میں آتشزدگی ، 20,000 سے زائد افراد علاقہ چھوڑ کر چلے گے

فوجی اڈے پر 138,000 ٹن اسلحہ و بارود تھا، آگ تخریبی کارروائی کے باعث لگی،یوکرین فوج کے چیف پراسیکیوٹر ایناتولی میٹوس کا سوشل میڈیا پر بیان

جمعہ 24 مارچ 2017 15:33

یوکرین ، اسلحہ ڈپو میں آتشزدگی ، 20,000 سے زائد افراد علاقہ چھوڑ کر چلے ..
کیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) یوکرین میں اسلحے کے ڈپو میں آتشزدگی کے بعد قریبی علاقوں سے 20,000 سے زائد افراد علاقہ چھوڑ کر چلے گے ،فوجی اڈے پر 138,000 ٹن اسلحہ و بارود تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین میں اسلحے کے ایک ڈپو میں آتشزدگی کے بعد قریبی علاقوں سے 20,000 سے زائد افراد کو علاقہ چھوڑ کر جانا پڑا۔یوکرین کی فوج کے مطابق ملک کے مشرقی حصے میں نامعلوم افراد نے ایک فوجی اڈے پر اسلحہ و بارود کے گودام کو آگ لگائی۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ فوجی اڈے پر 138,000 ٹن اسلحہ و بارود تھا۔یوکرین کی فوج کے چیف پراسیکیوٹر ایناتولی میٹوس نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک پر کہا ہے کہ بالکلیا اڈے پر یہ آگ تخریبی کارروائی کے باعث لگی۔لیکن اس واقعہ میں کسی طرح کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔یوکرین کی فوج کے ترجمان کے مطابق دیگر فوجی اڈوں کے اردگرد سکیورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے۔واضح رہے کہ 2014 سے یوکرین کی فوج اور علیحدگی پسند باغیوں کے درمیان لڑائی میں 10,000سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔