لندن حملے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں ٹریفالگر اسکوائر پر دعائیہ اجتماع کا اہتمام سینکڑوں افرادکی شرکت

دہشت گردی کی ایسی کارروائیوں سے باسی خوفزدہ نہیں ہوں گے ، لندن میئر صادق خان کا اجتماع سے خطاب

جمعہ 24 مارچ 2017 15:33

لندن حملے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں ٹریفالگر اسکوائر پر دعائیہ ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) لندن حملے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں ٹریفالگر اسکوائر پر دعائیہ اجتماع کا اہتمام کیا گیا، سینکڑوں افراد نے شرکت کی، لندن کے باسی دہشت گردی کی ایسی کارروائیوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے۔لندن حملے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں ٹریفالگر اسکوائر پر ایک دعائیہ اجتماع کا اہتمام کیا گیا، جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لندن کے میئر صادق خان نے کہا کہ لندن کے باسی دہشت گردی کی ایسی کارروائیوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے۔ بدھ کے دن برطانوی پارلیمان کے نزدیک ہونے والے حملے میں چار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ پولیس نے تصدیق کر دی ہے کہ یہ کارروائی باون سالہ خالد مسعود نے اکیلے ہی سر انجام دی تھی۔ انتہا پسند گروہ داعش نے اس خونریز حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ تاہم برطانوی خفیہ اداروں نے ابھی تک اس داعش کے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

متعلقہ عنوان :