بھارتی سرحدی فورس بی ایس ایف کے جوان تیج بہادر کا قتل، پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

تیج بہادرنے سوشل میڈیا پر اپنے افسروں کے مظالم کا پردہ چا ک کیا تھا

جمعہ 24 مارچ 2017 15:39

بھارتی سرحدی فورس بی ایس ایف کے جوان تیج بہادر کا قتل، پوسٹ سوشل میڈیا ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) بھارتی سرحدی فورس بی ایس ایف کے جوان تیج بہادر کی ہلاکت کے حوالے سے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں،سوشل میڈیا پر ایک فوجی کی لاش کے ساتھ تیج بہادر کی تصویر ہے اور ساتھ ہی یہ اطلاع کہ اسے قتل کر دیا گیا ہے،تیج بہادرنے سوشل میڈیا پر اپنے افسروں کے مظالم کا پردہ چا ک کیا تھا ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی سرحدی فورس بی ایس ایف کے جوان تیج بہادر کی ہلاکت کے حوالے سے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں،تیج بہادروہی جوان ہیں جنھوں نے انٹرنیٹ پر ایک وڈیو ڈالی تھی جس میں وہ اپنے افسروں کے مظالم کا پردہ چا ک کر رہے تھے، ان کی تصویر کے ساتھ پیغام سامنے آیا ہے کہ تیج بہادر کو قتل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ تیج بہادر اپنے شکوے کے بعد سے بھارتی فوج کی قید میں تھے۔

فیس بک اور ٹوئٹر پر جو پیغام سامنے آیا ہے اس میں ایک فوجی کی لاش کے ساتھ تیج بہادر کی تصویر ہے اور ساتھ ہی یہ اطلاع کہ اسے قتل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب بھارتی میڈیا نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ خبر نہ صرف افواہ ہے بلکہ یہ افواہ بھی پاکستان نے پھیلائی ہے جبکہ کچھ بھارتی حلقوں کا دعوی ہے کہ جو لاش دکھائی گئی ہے وہ دراصل ان11 جوانوں میں سے ایک کی لاش ہے جنھیں نکسل باغیوں نے گھات لگا کر مارڈالا تھا تاہم جس جوان کی تصویر وائرل ہوئی ہے اس نے بی ایس ایف کی وردی پہن رکھی ہے نہ کہ سی پی آر ایف کی جو سینٹرل پولیس ریزرو فورس کہلاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :