پاکستان سکواش فیڈریشن نے ملکی تاریخ میں اپنی نوعیت کے پہلے سکواش کلاس روم پراجیکٹ کا آغاز کر دیا

جمعہ 24 مارچ 2017 15:44

پاکستان سکواش فیڈریشن نے ملکی تاریخ میں اپنی نوعیت کے پہلے سکواش کلاس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) پاکستان سکواش فیڈریشن نے ملک تاریخ میں اپنی نوعیت کے پہلے سکواش کلاس روم پراجیکٹ کا آغاز کر دیا جس کا مقصد گراس روٹ سطح پر سکواش کھیل کا فروغ ہے۔ اس حوالے سے خصوصی تقریب مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز، قائم مقام آسٹریلین ہائی کمشنر جیورک یوسٹک سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری عامر نواز نے بتایا کہ پراجیکٹ پہلے مرحلے میں اسلام آباد۔ لاہور۔ کراچی۔ پشاور میں سکواش کلاس رومز کا آغاز کیا جائیگا جس کیلئے فنڈنگ آسٹریلین ہائی کمیشن کرئے گی جبکہ یہ پراجیکٹ پاکستان سکواش فیڈریشن کی نگرانی میں چلے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر قائم مقام آسٹریلین ہائی کمشنر جیورک یوسٹک کا کہنا تھا کہ اسکواش کی پاکستان میں ایک طویل اور شاندار تاریخ ہے،پاکستان سات بار عالمی چیمپئن رہا اورکئی دہائیوں سے سکوائش کے بین الاقوامی منظر پر غالب رہا،انہوں نے کہاکہ آسٹریلیا نے خارجہ پالیسی کی ترقی کے لیے کھیلوں کو ایک آلے کے طور پر استعمال کیا جبکہ ہماری خارجہ پالیسی کی ترقی کے لئے ایک آلہ کے طور پر کا استعمال کیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ چھے سو زیادہ نوجوان اس سال اس پروگرام میں حصہ لیں گے،،، اور سکواش، صحت اور تعلیم میں مہارت حاصل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :