دو مارچ کو فاٹا اصلاحات کمیٹی کو کابینہ کی سطح پر عملدرآمد کمیٹی میں تبدیل کیا گیا،نئی عملدرآمد کمیٹی کا پہلا اجلاس بہت جلد پشاور میں ہوگا، خیبرپختونخوا حکومت کی تجاویز پر غور کیا جائے گا

چیئرمین فاٹا اصلاحات کمیٹی سرتاج عزیز کابیان

جمعہ 24 مارچ 2017 17:15

دو مارچ کو فاٹا اصلاحات کمیٹی کو کابینہ کی سطح پر عملدرآمد کمیٹی میں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) چیئرمین فاٹا اصلاحات کمیٹی اوروزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ دو مارچ کو فاٹا اصلاحات کمیٹی کو کابینہ کی سطح پر عملدرآمد کمیٹی میں تبدیل کیا گیا،نئی عملدرآمد کمیٹی کا پہلا اجلاس بہت جلد پشاور میں ہوگا،اصلاحات پر عملدرآمد کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کی تجاویز پر غور کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو خیبرپختونخوا کابینہ کے سوالات پر اپنے بیان میں سرتاج عزیز نے کہا کہ خیبرپختونخوا کابینہ میں اٹھائے گئے دو مطالبات کو پہلے ہی تسلیم کیا جاچکا ہے،دو مارچ کو فاٹا اصلاحات کمیٹی کو کابینہ کی سطح پر عملدرآمد کمیٹی میں تبدیل کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا،چیف سیکرٹری اورکمانڈر11کور کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا،نئی عملدرآمد کمیٹی کا پہلا اجلاس بہت جلد پشاور میں ہوگا،اصلاحات پر عملدرآمد کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کی تجاویز پر غور کیا جائے گا۔…(خ م)