وزیراعلیٰ پنجاب ، خواتین پر تشدد روکنے کیلئے ملتان میں پہلے داد رسی سنٹر برائے خواتین کاآج افتتاح کریں گے،جہاں ایک چھت تلے مظلوم عورتوں کو انصاف کی فراہمی ممکن ہو سکے گی، ڈائریکٹر جنرل سٹریٹیجک ریفارمز یونٹ سلمان صوفی
جمعہ 24 مارچ 2017 17:16
(جاری ہے)
داد رسی سنٹر برائے خواتین کے قیام کو عمل میں لا کر حکومت نے اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے۔
سلمان صوفی نے مزید کہا کہ سوشل ویلفیئر اور بیت المال محکمے کے تعاون سے بنایا جانے والا داد رسی سنٹر برائے خواتین جنوبی ایشیاء کا پہلے سنٹر ہے۔ جہاں ایک چھت تلے مظلوم عورتوں کو انصاف کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔ حکومت پنجاب کی جانب سے نافذ وومن پروٹیکشن بل خواتین کیخلاف جنسی و ذہنی تشدد سمیت ہر قسم کی ہراسمنٹ پر فوری انصاف فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ داد رسی سنٹر برائے خواتین کے قیام سے مذکورہ بل کے عملدرآمد میں بھرپور مدد حاصل ہوگی۔ متی تل روڈ پر قیام پذیر اس سنٹر میں مظلوم خواتین کو فوری طبی و قانونی مدد اور شفاف تفتیش میں معاونت میسر ہوگی۔ اس سنٹر میں تشدد کا شکار خواتین کے علاج و معالجہ اور رہائش کی سہولت بھی دی جائے گی۔ سلمان صوفی نے کہا کہ داد رسی سنٹر میں تمام عملہ خواتین پر مشتمل ہوگا۔ جن کو مکمل تربیت فراہم کی گئی ہے تاکہ وہ جنسی تشدد کا شکار خواتین کو ہر انداز میں ڈیل کر سکیں۔ انصاف کی فوری فراہمی کیلئے محکمہ داخلہ کی جانب سے اس سنٹر کو باقاعدہ پولیس سٹیشن قرار دیا گیا ہے تاکہ محکمہ پولیس کی جانب سے تمام مراحل ایک چھت تلے مکمل ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ وومن سنٹر کے قیام سے پنجاب کی خواتین کو فوری انصاف ملنے کی امید جاگ اٹھی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.