بول ٹی وی کے اینکر عامر لیاقت کے حوالے سے سندھ ، لاہور کی شکایات کونسلز کی سفارشات پر پیمرا اتھارٹی کا اجلاس

منٹس مرتب کرنے کے بعد فیصلہ جاری کیا جائیگا

جمعہ 24 مارچ 2017 17:38

بول ٹی وی کے اینکر عامر لیاقت کے حوالے سے سندھ ، لاہور کی شکایات کونسلز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2017ء) سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ہونے والی پیمرا سندھ اور لاہور کی مشترکہ شکایات کونسل کی سفارشات پیمرا اتھارٹی کے اجلاس میں پیش کر دی گئیں۔جمعہ کو پیمرا ہیڈکوارٹرز میں ہونے والے پیمرا اتھارٹی کے 127ویں اجلاس میں اِن سفارشات پر غور کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے کی جبکہ سیکرٹری وزارت داخلہ عارف احمد خان، سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات شعیب صدیقی، چیئر مین ایف بی آر ڈاکٹر محمد ارشاد، ممبر خیبر پختونخواہ شاہین حبیب اللہ اور ممبر پنجاب نرگس ناصر نے اجلاس میں شرکت کی ۔

سیکرٹری اتھارٹی ناصر ایوب نے اتھارٹی ارکان کو شکایات کونسل کی سفارشات پیش کیں ۔اجلاس کی کاروائی کے منٹس مرتب کئے جانے کے بعد فیصلے کا اعلان کیا جائیگا۔