غریب کے حقوق کی جو جنگ ذوالفقار علی بھٹو نے شروع کی تھی وہ جنگ جاری رہے گی‘ عبدالقادر شاہین

جمعہ 24 مارچ 2017 17:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن عبدالقادر شاہین نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی ایک لمبی تاریخ ہے جسکی قیادت اور کارکنان نے ہر جگہ اولین سوچ پاکستان کی سلامتی اور اسکے اندر جمہوریت کی بحالی و مضبوطی کی رکھی ہے،غریب کے حقوق کی جو جنگ ذوالفقار علی بھٹو نے شروع کی تھی وہ جنگ جاری رہے گی اور شہید قائدین کے ویثرن کو عملی جامعہ پہنانے کے لئے ان کا پیغام طول عرض تک پہنچائیں گے،آج کے حکمران کوئی بات سمجھنے کو تیار نہیں انہیں کسی چیز کی پرواہ نہیں یہ صرف ملک و قوم کو مقروض اور میگاء پراجیکٹس کی آڑ میں کمیشن کھانا جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فاشٹ ہتھکنڈوں سے جیالوں کو ڈرایا دھمکایا نہیں جا سکتا اور نہ ہی انتہاء پسندوں کو اس طرح کی بزدلانہ اور مذموم کارروائیوں سے سیکولرازم عوام پر مسلط کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چھپ کر وار کرنے والے دہشتگرد ٹولے کو شاید ان کے سرپرستوں نے پیپلز پارٹی کی اس تاریخ کا سبق نہیں پڑھایا جس میں ذوالفقار علی بھٹو، مرتضیٰ بھٹو، شاہنواز بھٹو اور دختر مشرق اور عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی جمہوریت کیلئے شہادتیں جیالوں کے لیے مشعل راہ اور عزم و ہمت کی بلند پایہ مثالیں ہیں جن کو سامنے رکھتے ہوئے ہر ایک جیالا اپنے خون سے جمہوریت کی ایک نئی داستان رقم کرنے کیلئے ذہنی و جسمانی لحاظ سے مکمل تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :