یوم پاکستان پر فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے وفد کی مزار قائد پر حاضری ، پھولوں کا گلدستہ رکھا

محسن ملت قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

جمعہ 24 مارچ 2017 18:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) فلسطین فا?نڈیشن پاکستان نے یوم پاکستان زبردست جوش و جذبہ اور عقیدت کے ساتھ منایا اور فلسطین فا?نڈیشن پاکستان کے وفد نے یوم پاکستان کے موقع پر محسن پاکستان اور بابائے قوم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی،یوم پاکستان کے موقع پر بابائے قوم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پاکستان میں مقیم فلسطینی طلباء کی بڑی تعداد پاکستان میں فلسطینی طلباء کی تنظیم کے صدر ابراہیم عمرو کی قیادت میں شریک ہوئی، فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے وفد کی قیادت سابق رکن قومی اسمبلی مظفر احمد ہاشمی کر رہے تھے جبکہ سیاسی ومذہبی رہنمائوں میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی، مئیر کراچی کے ایڈوائزر جاوید میر، جمعیت علماء پاکستان سندھ کے صدر علامہ عقیل انجم قادری، آل پاکستان سنی تحریک کے سربراہ مطلوب اعوان قادری، سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل شیخ، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما انور زیب، جعفریہ الائنس پاکستان کے رہنما سید شبر رضا، نظام مصطفی پارٹی کے مرکزی رہنما الحاج محمد رفیع، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ناصر حسین، پاک ایشیاء یونین کے صدر طارق شاداب، ایمیٹی انٹر نیشنل کے اشرف علی، رضوان شاہد سمیت سول سوسائٹی نمائندوں میں میجر (ر) عامر، فرید میمن، سعد اللہ، ماہر حمید اور فلسطین فا?نڈیشن پاکستان کے صابر ابو مریم سمیت مدثر خان، علی احمر اور آصف احمد سمیت دیگر شریک تھے۔

(جاری ہے)

فلسطین فا?نڈیشن پاکستان کے وفد میں شامل سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنمائوں سمیت سول سوسائٹی کے اراکین اور فلسطینی طلباء کاکہنا تھا کہ قائد اعظم مسلم دنیا کے وہ واحد رہنما ہیں کہ جنہوںنے نہ صرف تئیس(23) مارچ انیس سو چالیس کو قرار داد پاکستان پیش کی بلکہ اس موقع پر فلسطین میں غاصب جعلی ریاست اسرائیل کے قیام کے لئے جاری ناپاک صیہونی سازشوں کا پردہ بھی چاک کیا اور قرار داد پاکستان کے ساتھ ساتھ مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں بھی قرار داد پیش کی۔

ان کاکہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی میں جہاں پاکستان کی قیام کی جد وجہد نطر آتی ہے وہاں ساتھ ہی ساتھ مظلوم فلسطینیوں کے دفاع کی جدو جہد بھی نظر ااتی ہے کہ آپ نے ہمیشہ فلسطین میں قائم کی جانے والی جعلی ریاست اسرائیل کے لئے ہونے والی تمام تر برطانوی و مغربی کوششوں پر اپنا شدید رد عمل دیا تاہم بابائے قوم کیے نظریات سے یہ درس ملتا ہے کہ فلسطین کا دفاع در اصل پاکستان اور اسلام سمیت پوری انسانیت کا دفاع ہے۔اس موقع پر رہنما?ںنے بابائے قوم سے تجدیدعہدکرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے مشن کو جاری رکھیں گے اور پاکستان کی ترقی کے لئے ہر ممکنہ کوشش کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔