جماعت اسلامی کے امیر نے ملک میں اتوار کی بجائے جمعہ کے روز ہفتہ وار تعطیل رکھنے کا مطالبہ کر دیا
جمعہ 24 مارچ 2017 19:03
(جاری ہے)
حکمرانوں کے غلط فیصلوں اور مغرب کی تابعداری کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔اپریل میں سود کے خلاف ایک بڑی عوامی تحریک چلائیں گے ۔ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکمران اللہ کے غضب سے ڈریں اور اپنا قبلہ واشنگٹن اور مغرب کی بجائے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو بنائیں ۔
حکمران اللہ کے احکامات پر کاربند ہوجائیں تو ان کی برکات سے بہت جلد ہماری معیشت ٹھیک ہوسکتی ہے ۔ان خیالات کا اظہا رانہوں نے سعودی عرب کے ایک ہفتہ کے دورے کے بعد وطن واپسی پر کارکنوں سے گفتگو اور جامع مسجد منصورہ میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ دشمن ہمیں دین اور اسلامی شعائر سے دور کرنے کی گھنائونی سازشوں میں مصروف ہے۔ دشمن کی مکاریوں اور سازشوں کا ادراک کرنے کی بجائے ہمارے حکمران مغرب کے آلہ کار اور مغربی تہذیب کے دلدادہ بنے ہوئے ہیں۔حکمرانوں نے اتوار کی چھٹی کرتے وقت بلند و بانگ دعوے کئے تھے کہ ہم عالمی سطح پر ہونے والی معاشی سرگرمیوں میں براہ راست شریک ہوجائیں گے اور ہماری تجارت اور معیشت ترقی کرے گی مگر جس دن سے جمعہ کی چھٹی ختم ہوئی ہے بے برکتی اور نحوست نے ملک کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ملکی معیشت کی کشتی مسلسل ڈوبتی جارہی ہے ۔تجارتی خسارا بڑھتے بڑھتے کئی سو ارب تک پہنچ گیا ہے ،صنعتیں بند اور زراعت ڈگمگا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سود کواللہ اوراللہ کے رسول ﷺ نے اللہ کے ساتھ جنگ قرار دیاہے مگر حکمران قرآن کے واضح حکم کے باوجود اس جنگ میں کودپڑے ہیں جس کا انجام بدترین شکست اور ہزیمت کے سوا کچھ نہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکمران اب بھی توبہ کرلیں اور اس کے ساتھ جنگ سے باز آجائیں ۔جمعہ کی چھٹی فوری بحال کریں اور سود کے حق میں سپریم کورٹ میں کی گئی اپیل کو واپس لیکر ملک میں بلاسودی معیشت کا آغاز کردیں۔معیشت دان یہ بات ثابت کر چکے ہیں کہ بلاسود بینکاری چل سکتی ہے ۔ آج مغرب بھی سود کی لعنت سے نالاں ہے اور اس سے نکلنے کی راہیں تلاش کر رہاہے ۔سینیٹر سراج الحق نے اپنے کامیاب دورہ سعودی عرب پر اللہ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ اس دورہ کے دوران انہوں نے رابطہ عالم اسلامی کی سہ روزہ کانفرنس میں شرکت کے علاوہ ،جدہ ،ریاض ،مکہ مکرمہ ،مدینہ منورہ اور دمام میں پاکستانی کمیونٹی کے بڑے بڑے اجتماعات سے خطاب کیا اور انہیں یقین دلایا ہے کہ پاکستان بہت جلد کرپٹ اور بدیانت مافیا سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گا۔مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.