برطانیہ نے تیل وگیس کی تلاش کیلئے 25 نئے لائسنس جاری کردیئے

جمعہ 24 مارچ 2017 19:07

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2017ء) برطانیہ کی حکومت نے تیل وگیس کی تلاش کیلئے 25 نئے لائسنس جاری کردیئے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملک میں تیل وگیس کی تلاش کیلئے قائم ادارے او جی اے نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیل وگیس کی تلاش کیلئے 25نئے لائسنس جاری کردیئے ہیں جن میں مئی اورجون میں کام شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

گذشتہ اکتوبرمیں برطانوی حکومت کی طرف سے جاری ٹینڈر میں 17 کمپنیوں نے حصہ لیا تھا۔ زیادہ تر لائسنس شمالی اوقیانوس سے منسلک علاقوں میں دیئے گئے ہیں۔ غیرملکی کمپنیوں کو راغب کرنے کیلئے او جی اے نے رینٹل فیس میں بھی کمی کی ہے۔ زیادہ تر لائسنس رائل ڈچ شیل، سٹیٹ آئلاور برٹش پٹرولیم کو ملے ہیں۔

متعلقہ عنوان :