بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں7بیرل کمی ریکارڈ

جمعہ 24 مارچ 2017 19:07

․نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2017ء) بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا۔ گذشتہ روز بینچ مارک برینٹ کروڈ کے تحت خام تیل کی قیمتوں میں7سینٹ فی بیرل کمی دیکھنے میں آئی اورمستقبل میں خریداری کے معاہدی50.57 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔

(جاری ہے)

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے تحت خام تیل کی قیمتوں میں 27 سینٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی اورمستقبل میں خریداری کے معاہدے 47.77 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔

متعلقہ عنوان :