مریم نواز عام انتخابات میںلاہور اور اسلام آباد سے الیکشن میں حصہ لیں گے

جمعہ 24 مارچ 2017 19:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2017ء) مسلم لیگ(ن) نے وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو اسلام آباد کے حلقے این اے 48 اور لاہور سے عام انتخابات میں الیکشن لڑانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق میڈیا سمیت سیاسی حلقوں مین مریم نواز کے الیکشن لڑنے کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھیں جسے جمعہ کے روز مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے کنفرم کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کو اسلام آباد کے حلقے این اے 48 اور لاہور عام انتخابات کے لئے بطور امیدوار سامنے لایا جائے گا تاہم فوری طور پر مریم نواز کے لاہور سے الیکشن لڑنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔ (جاوید)

متعلقہ عنوان :