لاہور، دو رکنی بنچ نے ناجائز اثاثے بنانے کے کیس میں ملزم ریاض زاہد کی عبوری ضمانت منظور کرلی

عدالت نے نیب حکام سے 13اپریل تک جواب طلب کرلیا

جمعہ 24 مارچ 2017 19:32

لاہور،  دو رکنی بنچ نے ناجائز اثاثے بنانے کے کیس میں ملزم ریاض زاہد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2017ء) سپریم کورٹ کے مسٹر جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ناجائز اثاثے بنانے کے کیس میں ملوث محکمہ مال کے ملازم ریاض زاہد کی عبوری ضمانت منظور کرلی اور نیب حکام سے 13اپریل تک جواب طلب کرلیا ہے اور ملزم ریاض زاہد کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی ہے ملزم ریاض زاہد کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے بے بنیاد ریفرنس دائر کیا اور اس کے پاس شواہد موجود نہیں جبکہ ملزم نیب حکام کے روبرو اپنی بے گناہی ثابت کرنا چاہتا ہے لہٰذا عبوری ضمانت منظور کی جائے جبکہ نیب کے وکیل کا کہنا تھا کہ ملزم محکمہ حال میں گریڈ14کا ملازم اور اس نے ناجائز طور پر اثاثے بنائے لہٰذا عدالت ضمانت منظور نہ کرے۔

(جاری ہے)

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم ریاض زاہد کی 13اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔(ایم خالد)

متعلقہ عنوان :