لاہور،لاہور ھائیکورٹ نے ڈی جی ایل ڈی اے کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دیئے

جمعہ 24 مارچ 2017 19:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2017ء) لاہورہائیکورٹ نے عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے کے الزام میں توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے روبرو مقامی خاتون کلثوم بی بی کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار خاتون نے عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا. درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ہائیکورٹ نے اس کی درخواست پر اقبال ٹاون میں پلاٹ کی الاٹمنٹ کے بارے میں فیصلہ دیا لیکن متعلقہ حکام نے عدالتی فیصلے کو نظر انداز کر دیا ہے جو توہین عدالت کے مترداف ہی. درخواست گزار نے استدعا کی کہ متعلقہ حکام کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائی. ۔(ایم خالد)

متعلقہ عنوان :