گستاخانہ مواد کیخلاف دینی جماعتوں کا ملک بھر میں احتجاج،مظاہرے

سوشل میڈیا پرتوہین آمیز مواد کیخلاف ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے ورکز کی تحفظ ناموسِ رسالتؐ ریلی فیس بک پر گستاخانہ مواد اورگستاخ بلاگرزکیخلاف فوری کارروائی کی جائی: مذمتی قراردادیں

جمعہ 24 مارچ 2017 19:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2017ء) کل مسالک ’’ورلڈ پاسبان ختم نبوت‘‘جمعیت علمائِ اسلام،جمعیت علمائِ پاکستان، تحریک ناموسِ رسالتؐ ،جماعت اسلامی،جماعت الدعوة،جمعیت اہلحدیث،تحریک ملت جعفریہ اور علماء و مشائخ اہلسنت کے علماء نے ملک بھر کی مساجد میں سوشل میڈیا پر گستاخ مواد کیخلاف بھرپور صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے قراردادوں میںمطالبہ کیا کہ بیرون ملک فرار ہونیوالے گستاخ بلاگرز کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کرکے جلد کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے بصورت دیگر کروڑوں اسلامیانِ پاکستان سڑکوں پر نکل آئینگے ۔

نیزملک کے چھوٹے اور بڑے شہروں میں بعد نمازِ جمعہ مساجد کے باہر گستاخانہ مواد کیخلاف احتجاجی جلوس نکالے اور مظاہرے کیے گئے۔

(جاری ہے)

جبکہ لاہور میں ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سینکڑوں ورکرز نے جامعہ مسجد فاطمتہ الزہراؓ سے ورکشاپ چوک گلبرگ تک قائد ورلڈ پاسبان علامہ محمد ممتاز اعوان اور صدر جے یو پی پنجاب مفتی سیدعاشق حسین ،حافظ شعیب الرحمن،قاضی معین الحق علوی کی قیادت میں ایک بھرپور تحفظ ناموسِ رسالتؐ ریلی نکالی اور توہین آمیز مواد کیخلاف شدید نعرے بازی کی علامہ ممتاز اعوان نے کہا کہ گستاخانہ مواد ملکی امن تباہ کرنیکی یہودی و قادیانی لابی خطرناک سازش ہے ہم جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو سلام پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے بروقت اس ناپاک سازش کیخلاف نوٹس لیکر عالم اسلام کی ترجمانی کی۔

حکومت کافیس بک گستاخانہ مواد روکنے میں کردار مجرمانہ ہے لہٰذا وہ فیس بک اور گستاخ بلاگرز کیخلاف عملی طور پر فوری اقدامات اٹھائے بصورت دیگر اس ضمن میں عوام میں پیدا ہونیوالا شدید اضطراب کسی بہت بڑی دینی تحریک کا روپ دھارلیگااور پھر اسطرح حالات کے ابتر ہونیکی تمام تر ذمہ داری نااہل حکمرانوں پر ہی عائد ہوگی

متعلقہ عنوان :