عوام کو بجلی سے متعلق درپیش مسائل کے حل کیلئے بھر پور اقدامات اُٹھا رہے ہیں، گرڈ سٹیشن کیلئے مختص 100کنال اراضی پر سیکشن 4 لگ چکا ہے، عوامی مسائل کے حل کے منصوبے کی جلد تکمیل ضروری ہے

وزیر قانون خیبر پختونخوا امتیاز شاہد قریشی کا حلقہ پی کے 39میںبجلی مسائل کے حوالے اجلاس سے خطاب

جمعہ 24 مارچ 2017 20:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) خیبر پختونخوا کے وزیر قانون و پارلیمانی امور امتیاز شاہد قریشی نے کہا کہ وہ اپنے حلقہ پی کے - 39 کوہاٹ کے عوام کو درپیش بجلی کے مسائل کے حل کیلئے بھر پور اقدامات اُٹھا رہے ہیں۔وہ جمعہ کو اپنے حلقہ پی کے - 39 کوہاٹ میں بجلی کے مسائل کے حل سے متعلق پیسکو پشاور میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔

اس موقع پر چیف پیسکو شبیر احمد جیلانی اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ صوبائی وزیر نے اجلاس میں گرڈ سٹیشن شکردرہ کے منصوبے پر کام تیز کرنے سمیت علاقے میں بجلی کے دیگر مسائل کے جلد حل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گرڈ سٹیشن کیلئے مختص 100کنال اراضی پر سیکشن 4 لگ چکا ہے تا ہم اس منصوبے کی جلد تکمیل ضروری ہے تا کہ علاقے کے عوام کو مسائل سے چھٹکارا مل سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے واپڈا حکام کے ساتھ شکر درہ اور لاچی میںبجلی کے کم وو لٹیج اور لوڈشیڈنگ کے مسائل پر بھی بات چیت کی اور کہا کہ بحیثیت عوامی نمائندہ کے وہ اپنے عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے تمام تر توانا ئیاں اور وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ۔ اور حلقہ پی کے 39 میں بجلی کی سکیموں کے اجراء کے لئے مسلسل کوششیں کررہے ہیں۔ اس موقع پر چیف پیسکو شبیر احمد جیلانی نے یقین دلایا کہ مذکورہ حلقہ کے جملہ مسائل کے حل کیلئے ترجیحی طور پر اقدامت اُٹھائے جائیںگے۔

متعلقہ عنوان :