جمعیت علماء اسلام کے صوبائی آمیر مولانا گل نصیب خان آج سخاکوٹ میں عظیم الشان جلسہ سے خطاب کرینگے

جمعہ 24 مارچ 2017 21:29

ملاکنڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) جمعیت علماء اسلام تحصیل درگئی کے آمیرحافظ حبیب الحسین کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کے صوبائی آمیر مولانا گل نصیب خان آج برو زہفتہ 25مارچ کو سخاکوٹ میں عظیم الشان جلسہ سے خطاب کرینگے ۔جے یو آئی تحصیل درگئی کے زیر اہتمام منعقد کانفرنس کا مقصد صد سالہ اجتماع عام کے تیاریوں کا جائزہ لینا ہے۔

(جاری ہے)

جلسہ سے صوبائی آمیر مولانا گل نصیب خان سمیت ضلعی آمیر اور سابق سینیٹر صاحبزادہ خالد جان ، جنرل سیکرٹری مفتی کفایت الله اور دیگر قائدین جلسہ سے خطاب کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ7آپریل سے شروع ہونے والے صدسالہ اجتماع کے لئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ملاکنڈ سے کارکنوں کا عظیم الشان قافلہ قائدین کی نگرانی میں اضاخیل اجتماع میں شریک ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ اضاخیل اجتماع عام تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا جو سابقہ تمام ریکارڈز توڑ دیگی ۔ انہوں نے جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں اور اسلام پسند عوام سے سخاکوٹ جلسہ اور اضاخیل اجتماع عام کامیاب بنانے کی آپیل کی ہے

متعلقہ عنوان :