سی ڈی اے اور میٹرو پولیٹین کارپوریشن کے ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں گے، میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز

جمعہ 24 مارچ 2017 21:34

سی ڈی اے اور میٹرو پولیٹین کارپوریشن کے ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ سی ڈی اے اور میٹرو پولیٹین کارپوریشن اسلام آباد(ایم سی آئی ) کے ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے مزید اقدامات کیے جائیں گے تاکہ یہ ملازمین مزید جذبے اور لگن کے ساتھ شہریوں کی خدمت کر سکیں۔ انہوں نے یہ بات سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والی حج قرعہ اندازی کے موقع پر کی جس میں سی ڈی اے کے سکیل ایک سے سولہ تک کی45 ملازمین کی حج ِ مقدس کا فریضہ سر انجام دینے کیلئے قرعہ اندازی کی گئی۔

اس موقع پر سی ڈی اے کے سینئر افسران کے علاوہ سی ڈی اے مزدو ر یونین(سی بی ای) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین اور دیگر عہدیدران بھی موجود تھے۔ میئر اسلا م آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے قرعہ اندازی میں کامیاب ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اس مبارک سفر کے لیے منتخب ہوئے ہیں بلا شبہ وہ اللہ تعالیٰ کے مہمان اور پسندیدہ لوگو ہیں جہاں وہ اپنی بخشش کے لیے دعا کریں گے وہاں وہ اپنے ادارے ، اسلام آباد اور خاص طور پر پاکستان کے استحکام اور تعمیر و ترقی کے لیے بھی دعا کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کی موجودہ انتظامیہ ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد اقدامات اٹھانے کے لیے بھر پور کردار ادا کرے گی۔ اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی ای) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے خوش نصیب عازمینِ حج کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین ادارے میں باہمی محبت اور یگانگت کے ساتھ اسلام آباد کی ترقی کے لیے کوشاں ہے اور یہی وجہ ہے کہ باہمی افہام و تفہیم کے ساتھ انتظامیہ کے ساتھ مل کر تمام مسائل کا حل نکالا ہے۔

قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب ہونے والے خوش نصیب ملازمین میںغلام رسول سیکورٹی گارڈ، عبدالکبیر، آپریٹر، محمد نعیم، بیلدار، عبدالوحید، مالی، عبدالقیوم، الیکٹریشن، طلت محمود، فائرمین، محمد اسلم،پلمبر، رضوان احمد، ڈرائیور، محمدظفیر عباسی، او جی ایم، شوکت کان، فائرمین، محمد فیاض، بیلدار، ظہیر احمد، فراش، علمدار حسین، سیکورٹی گارڈ، غلام شبیر، بیلدار، خالد حسین، مالی، طارق محمود ،فراش،صابر حسین، کارپینٹر ، واجد حسین، مالی ، آصف الرحمن، آپریٹر، یعقوب، نائب قاصد، علی مجتبیٰ، ورک سپروائزر، طارق محمود، سیکورٹی گارڈ، راجہ گلستان خان، بیلدار، راجہ عبدالوحید، او جی ایم، محمد تاج، او جی ایم، محمد مشتاق، آپریٹر، صداقت محمود، پمپ آپریٹر، محمد سعید، الیکٹریشن، محمد ندیم، سپر وائزر، محمد افضال، سیکورٹی گارڈ، گلذیب اختر، بیلدار، محمدنصیب اعوان، او جی ایم، محمد مسکین، مالی، اسرار مصطفی، آپریٹر، محمد لیاقت، بیلدار، محمد منیر، مالی، زاہد محمود، چیف ٹیکنیشن، لیاقت حیات، آپریٹر، پرویزاقبال، سیکورٹی گارڈ، محمد علی، سینئر مکینک، مسمات تسلیم اختر نائب قاصد اور مسمات نجمہ شاہین، نائب قاصد شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :