مریم نواز کا اسد عمر کے مقابلے میں این اے 48 اسلام آباد سے انتخابی میدان میں اترنے کا امکان

muhammad ali محمد علی جمعہ 24 مارچ 2017 20:24

مریم نواز کا اسد عمر کے مقابلے میں این اے 48 اسلام آباد سے انتخابی میدان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 مارچ 2017ء) مریم نواز کا اسد عمر کے مقابلے میں این اے 48 اسلام آباد سے انتخابی میدان میں اترنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی سینئیر قیادت کی جانب سے 2018 کے الیکشن کیلئے پارٹی کی بھاگ دوڑ نوجوان قیادت کو سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو پارٹی قیادت سونپنے سمیت آئندہ الیکشن میں اتارنے کیلئے تیار کیا جا رہا ہے۔ مریم نواز ممکنہ طور پر اسد عمر کے مقابلے میں این اے 48 اسلام آباد سے انتخابی میدان میں اتریں گی۔