سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد کی اشاعت کو روکا جائے، جماعت اسلامی خواتین

جمعہ 24 مارچ 2017 21:40

سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد کی اشاعت کو روکا جائے، جماعت اسلامی خواتین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع جنوبی ایڈمن کی ارکان خواتین کاپروگرام منظور کالونی میں منعقد ہوا، ارکان نے اس عزم کی تجدید کی کہ نبی کریم کی ناموس کی حفاظت ہم سب کے ایمان کا حصہ ہے ، اجتماع ارکان میں ایک قرارداد بھی پیش کی گئی جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی اشاعت کو فی الفور روکا جائے اس کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے اور اس میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

متعلقہ عنوان :