ٹوئٹر نے گذشتہ سال مختلف وجوہات پر اکائونٹس بند کرنے کی 13درخواستیں مسترد کردیں، فیس بک کے 65فیصد اکائونٹس بند

جمعہ 24 مارچ 2017 21:43

ٹوئٹر نے گذشتہ سال مختلف وجوہات پر اکائونٹس بند کرنے کی 13درخواستیں ..
کیلیفورنیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے گذشتہ سال مختلف وجوہات پر اکائونٹس بند کرنے کی 13درخواستوں کو مسترد کردیا جبکہ فیس بک نے 65فیصد اکائونٹس بند بھی کردیئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ٹوئٹر کی جاری کردہ ٹرانسپرینسی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر انتظامیہ کو پاکستان سے 19اکائونٹ بند کرنیکی درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے کوئی اکائونٹ بند نہیں کیا گیا جبکہ مجموعی طور پر دنیا بھر سے 6لاکھ 36ہزار سے زائد اکائونٹس بند کردیئے گئے۔

انتظامیہ کے مطابق اکائونٹس کے مختلف پہلوئوں کا جائزہ لے کر ہی اس پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔فیس بک کی ٹرانسپرینسی رپورٹ کے مطابق فیس بک کو پاکستانی حکام کی جانب سے 2016کے پہلی6ماہ کے دوران ایک لاکھ پندرہ اکائونٹس بند کرنے کی درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 65فیصد پر عملدرآمد کیا گیا۔…(خ م)

متعلقہ عنوان :