نادرا کا عملہ ایم پی اے کی ملی بھگت سے عوام کے شناختی کارڈز بلاک کررہے ہیں، جعلی شناختی کارڈ ز کے روک تھا م کیلئے اقدامات اُٹھائے جائیں،نادرا آفس کو شہر منتقل کیا جائیجتنے شناختی کارڈز بلاک کھولا جائے

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مجید خان اچکزئی کی پریس کانفرنس سے خطاب

جمعہ 24 مارچ 2017 21:45

سنجاوی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اورچیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی مجید خان اچکزئی نے الزام عائد کیاہے کہ پچھلے کئی سالوں سے نادرا کا دفتر ایک سیاسی پارٹی کے ایم پی اے کے گھر کے اندر بنایا گیا ہے،سنجاوی کے ہزاروں باشندوں کے شناختی کارڈز بلاک ہے اور نادرا کا عملہ ایم پی اے کے ملی بھگت سے عوام کے شناختی کارڈز بلاک کررہے ہیں ۔

لہذا فی الفور نادرا آفس کو شہر منتقل کیا جائیں گذشتہ عرصے میں جتنے شناختی کارڈز بلاک کئے گئے ہیں انہیں فوری طور پر کھول دیا جائیں ۔جبکہ جعلی شناختی کارڈ ز کے روک تھا م کیلئے اقدامات اُٹھائے جائیں ۔وہ بروزجمعہ سنجاوی میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

مجیداچکزئی نے کئی جعلی شناختی کارڈز کے نمونے ثبوت کے طور پر میڈیا کو پیش کئے اور کہا کہ یہ سینکڑوں شناختی کارڈ ز صرف ایک ہی گھرانہ نمبرزپر بنائے گئے ہیں انکی فوری تحقیقات کروائیں۔

اور ایکشن کمیشن متنازعہ پولنگ سٹیشنوں پر دھاندلی روکوانے کیلئے اقدامات کریں ۔ضلع زیارت و سنجاوی کے سرکاری عملے کو تبدیل کرکے دوسرے اضلاع کے ملازمین کو تعینات کیا جائیں انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ڈپٹی کمشنر زیار ت نے غلط بیانی کرکے ہمیں انتخابی مہم 72گھنٹے پہلے روکنے کی ہدایت کی جبکہ ہم نے قانون کے رو سے الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا تو انہوں نے اُسی پرانے طریقہ کار کے مطابق 48گھنٹے کا کہا۔

اسی طرح ایک سیاسی رہنماء کا بھائی متنازعہ تحصیلدار نے ہمارے پارٹی کے پوسٹل بیلٹ کو ضائع کیا ہے جسکے خلاف کاروائی ضرور ہو گی ہم الیکشن کمیشن کو یاد دلانا چاہتے ہیں کہ بعض لوگوں کی مرضی اور منشاء کیمطابق ہر گز پولنگ بوتھ نہ بنائے اور نہ ہی اسی میں ردوبدل کریں۔ہمیں یہ پتہ چلا ہے کہ الیکشن کمیشن لوگوں کی مرضی سے پولنگ بوتھ کو تبدیل کررہی ہیں ۔

گذشتہ کئی انتخاباتوں میں مختلف پولنگ سٹیشنوں پر کاپیاں مہیا کی گئی اور ہمارے اُمیدواروں کو ناکام کروایا گیا ۔لہذا اگر اس مرتبہ دھاندلی کرنے کی کوشش کی گئی تو ایسے نتائج کو زیارت سنجاوی کے عوام یکسر رد کرے گی ۔پریس کانفرنس کے موقع پر حاجی پیر محمد ،پروفیسر عبداللہ جان،عبدالغفور ترین اور عبدالشکور نے اپنے خاندان اور درجنوں ساتھیوں سمیت جمعیت علماء اسلام سے 40سالہ رفاقت ختم کرکے پشتونخوا میپ میں شمولیت کا علان کیا ۔

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالمجید خان اچکزئی نے پریس کانفرنس میں 23مارچ میں جلسہ عام میں ہزاروں عوام کے شرکت کرنے پر اُن کو تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم نے صرف سنجاوی کے عوام کا جلسہ کرکے ثابت کردیا کہ عوام ہمارے ساتھ ہے جبکہ دیگر لوگوں نے صوبے کے 32اضلاع کے ہجوم کو جمع کرکے جلسے کروائے انہوں نے آخر میں سنجاوی پریس کلب کے صحافیوں کا شکریہ ادا کیا اور الیکشن کے روز دھاندلی کرنے والوں کو بے نقاب کرنے اور آزادانہ صحافت کا کردار ادا کرنے ا ور اپنے بھر پور ذمہ داریاں نبھانے کا بھی کہا۔

متعلقہ عنوان :