توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے کو نوٹس جاری

جمعہ 24 مارچ 2017 22:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) لاہورہائیکورٹ نے عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے کے الزام میں توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے روبرو درخواست گزار خاتون کلثوم بی بی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ نے درخواست گزار کی درخواست پر اقبال ٹائون لاہور میں پلاٹ کی الاٹمنٹ کے بارے میں فیصلہ دیا لیکن متعلقہ ایل ڈی اے حکام نے عدالتی فیصلے کو نظر انداز کر دیا ہے جو توہین عدالت کے مترداف ہے۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ ایل ڈی اے حکام کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔ جس پر فاضل عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :