وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے سیکرٹری، کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ ہئوبی کی قیادت میںاعلی سطح کے وفد کی ملاقات‘پنجاب حکومت اور چینی صوبے ہئوبی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کو پائیدار بنیادوں پرفروغ دینے پر اتفاق ‘صوبہ پنجاب میں شفافیت کو فروغ دینے کا کریڈٹ بھی شہبازشریف کو جاتا ہے۔ ہئوچین گن

پنجاب حکومت نے وسائل کے درست اورشفاف استعمال کیلئے مربوط نظام بنایا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف

جمعہ 24 مارچ 2017 22:43

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے سیکرٹری، کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ ..
لاہور۔24 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے یہاںسیکرٹری، کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ ہئوبی، صوبائی کمیشن برائے ڈسپلن انسپکشن ہئوچین گن کی قیادت میںاعلی سطح کے وفد نے ملاقات کی، جس میںباہمی دلچسپی کے امور، سی پیک کے منصوبوں ،پنجاب حکومت اور چینی صوبے ہئوبی کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

اس موقع پرپنجاب حکومت اور چینی صوبے ہئوبی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کو پائیدار بنیادوں پرفروغ دینے پر اتفاق ہوا۔ سیکرٹری کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ ہئوبی ،ہئوچین گن نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے صوبہ پنجاب کو معاشی طو رپر مضبوط بنایا ہے اور ان کے مثالی اقدامات سے صوبہ پنجاب میں نمایاں ترقی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ شہبازشریف نے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے بہترین اقدامات کئے ہیں اور ہم ان کی کرپشن کیخلاف زیروٹالرنس کی پالیسی کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ صوبہ پنجاب میں شفافیت کو فروغ دینے کا کریڈٹ بھی شہبازشریف کو جاتا ہے۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے صوبہ پنجاب کی معاشی ترقی کیلئے بھی قابل قدر اقدامات کیے ہیں اوران کی غیر معمولی صلاحیتوں کی تعریف چین میں بھی کی جاتی ہے اوربلاشبہ پنجاب میں ہونیوالی ترقی غیر معمولی ہے،جس کاکریڈٹ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی انتظامی صلاحیتوں کو جاتا ہے۔

انہوںنے کہا کہ سی پیک کے تحت صوبہ ہیوبی کے سرمایہ کار پاکستان بالخصوص پنجاب میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔ ہئوچین نے وزیراعلیٰ شہباز شریف کو صوبے ہئوبی کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ مستقبل میں مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیں گے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات انمٹ اور مثالی دوستی میں بندھے ہوئے ہیںاورسی پیک نے پاکستان اور چین کی دوستی کو ہمیشہ کیلئے امر کر دیا ہے اور نئی جہت عطا کی ہے۔

سی پیک کے منصوبوں پر تیز رفتاری سے عملدرآمد پر پوری دنیا حیران ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پنگ کے ون بیلٹ ون روڈ کے وژن سے پورا خطہ مستفید ہوگا۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے دور میں پاکستان اور چین کے تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔آج پاکستان میں ہزاروں چینی انجینئرزاورورکرز دن رات مختلف منصوبوں پر کام کررہے ہیں۔چین کی قیادت نے پاکستان کے ساتھ جس والہانہ محبت کا اظہارکیااس کی مثال نہیں ملتی۔

دونوں ملکوں کی قیادت نے تعلقات کو نئی جہت دی ہے اور سی پیک نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کئے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے وسائل کے درست اورشفاف استعمال کیلئے مربوط نظام بنایا ہے اورایک ایک پائی عوام کی فلاح پر دیانتداری کے ساتھ خرچ کی جارہی ہے ۔ پنجاب حکومت نے کرپشن کیخلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے اورکرپٹ افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی گئی ہے۔

حکومت کی شفاف پالیسیوں کا اعتراف بین الاقوامی سطح پر بھی کیا جا رہا ہے۔پنجاب حکومت اور چینی صوبے ہئوبی کے درمیان پائیدار بنیادوں پر تعلقات کو فروغ دیں گے۔ملاقات کے دوران پنجاب اور ہئوبی کی مشترکہ کمیٹی تشکیل دی گئی جو دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کا جائزہ لے گی۔چینی وفد میں چین کے قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن اور چین کی مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں کے چیئرمین اوراعلی حکام شامل تھے ۔صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ، رانا مشہو داحمد، منشاء اللہ بٹ، بیگم ذکیہ شاہنوز، خواجہ عمران نذیر، جہانگیر خانزادہ، ایم این اے پرویز ملک، خواجہ احمد حسان اور متعلقہ افسران اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :