سیکرٹری کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ ہئوبی کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات

محمد شہبازشریف نے صوبہ کو معاشی طو رپر مضبوط بنایا ہے ،ْمسٹر ہوچوچین

جمعہ 24 مارچ 2017 22:43

لاہور۔24 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) ’’ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے صوبہ پنجاب کو معاشی طو رپر مضبوط بنایا ہے اور فلاح عامہ کے بے مثال اقدامات سے صوبے کے عوام کو بہت فائدہ پہنچا ہے۔ ہم وزیراعلیٰ شہبازشریف کی کرپشن کیخلاف زیروٹالرنس کی پالیسی کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیںاور صوبہ پنجاب میں شفافیت کو فروغ دینے کا کریڈٹ وزیراعلیٰ شہبازشریف کو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

‘‘سیکرٹری، کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ ہئوبی Hubei))، صوبائی کمیشن برائے ڈسپلن انسپکشن ہئوچین گن (Mr.Houchangan) نے ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ شہبازشریف سے ملاقات کے دوران کیا ۔انہوںنے کہا کہ آپ کے مثالی اقدامات سے صوبہ پنجاب میں نمایاں ترقی ہوئی ہے ،ْصوبہ پنجاب کی معاشی ترقی کیلئے آپ نے ایک ویژن کے تحت قابل قدر اقدامات کیے ہیں ،ْانہوں نے کہا کہ آپ کی غیر معمولی صلاحیتوں کی تعریف چین میں بھی کی جاتی ہے اوربلاشبہ پنجاب میں ہونیوالی ترقی غیر معمولی ہے،جس کاکریڈٹ آپ کی انتظامی صلاحیتوں کو جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :