’’ آل پاکستان بینظیر بھٹو شہید گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ‘‘ کی افتتاحی تقریب سکھر میں28مارچ کو منعقد ہوگی

جمعہ 24 مارچ 2017 23:20

سکھر۔ 24مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن (وومینز ونگ )کیجانب سے’’ آل پاکستان بینظیر بھٹو شہید گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ‘‘ سکھر میں شروع ہو رہی ہے، سیکریٹری سندھ وومینز ہاکی ایسوسئیشن سیدہ ارم بخاری کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب 28مارچ 2017بروزمنگل شام 5بجے پیپلزہاکی اسٹیڈیم سکھر میں ہوگی۔

(جاری ہے)

گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ ہونگے ، جبکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن (وومینزونگ) کی صدر خوش بخت شجاعت بھی خصوصی طور پر شرکت کرینگی۔