پنجاب میں لگنے والے 3600 میگا واٹ کے گیس پاور پراجیکٹس سے رواں سال دسمبرسے بجلی کی پیدا وار شروع ہو جائے گی

جمعہ 24 مارچ 2017 23:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) پنجاب میں لگنے والے 3600 میگا واٹ کے گیس پاور پراجیکٹس سے رواں سال دسمبرسے بجلی کی پیدا وار شروع ہو جائے گی۔ذرائع کے مطابق ن منصوبوں پر برق رفتاری سے کام ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

بہاولپور میں 400 میگا واٹ کا سولر پراجیکٹ بجلی پیدا کر رہا ہی- پنجاب حکومت نے بہاولپور کے ریگستان میں 100 میگا واٹ کا سولر منصوبہ اپنے وسائل سے لگایا ہے - حکومت کی محنت اور شفافیت کے باعث نیپرا کو ٹیرف پر نظرثانی کرنا پڑی اور اب نیپرا نے ٹیرف10.50 سنٹ مقرر کیا ہے جس میں مزید کمی کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :