پاکستان سمیت دنیا بھر میں ارتھ آور آج منایا جائے گا

جمعہ 24 مارچ 2017 23:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ارتھ آور آج 25 مارچ کو منایا جائے گا۔ اس موقع پر دنیا کے 7 ہزار شہروں میں لوگ اس دن کی مناسبت سے رات ساڑھے 8 بجے سے ساڑھے 9 بجے تک غیر ضروری لائٹیں بجھا دیں گے۔

(جاری ہے)

ڈبلیو ڈبلیو ایف کی ارتھ آور کی عالمگیر مہم کا مقصد اس کرہ ارض سے اپنی وابستگی کا عملی مظاہرہ کرنا ہے تاکہ ماحولیاتی مسائل میں کمی لاتے ہوئے آئندہ نسلوں کے مستقبل کو روشن بنایا جا سکے۔ ارتھ آور کے سلسلے میں پارلیمنٹ ہائوس کے پارکنگ ایریا میں تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ یہ تقریبات لوگوں کو سرسبز زمین کی اہمیت سے آگاہ کرنے سے متعلق ہیں۔

متعلقہ عنوان :