Live Updates

عمران خان کا لاھور کی سیٹیں جیتنے کا دعوی دیوانے کی بڑ ہے، 2018 میں ان سے خیبر پختونخواہ بھی چھین لیں گے،ڈاکٹر آصف کرمانی

ہفتہ 25 مارچ 2017 00:30

عمران خان کا لاھور کی سیٹیں جیتنے کا دعوی دیوانے کی بڑ ہے، 2018 میں ان ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عمران خان کا لاھور کی سیٹیں جیتنے کا دعوی دیوانے کی بڑ ہے، 2018 میں ان سے خیبر پختونخواہ بھی چھین لیں گے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عمران خان کے بیان پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو لاھور میں شہباز شریف کی گڈ گورنس اور کارکردگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ آصف کرمانی نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے عوام عمران خان کے ھاتھوں دوبارہ ڈسے جانے کو تیار نہیں ہیں اس لیئے 2018 کے انتخابات کے بعد ان کے پاس خیبر پختونخواہ بھی نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں انشا اللہ اگلا الیکشن بھی کارکردگی کی بنیاد پر جیتے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :