مشرقی روس میں دہشت گردی کے خلاف فوجی مشقیں

ہفتہ 25 مارچ 2017 09:40

ماسکو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) روسی فوج کی مشرقی یونٹ نے مشرقی روس میں 2 ہزار سے زائد فوجیوں کی شرکت سے دہشت گردی کے خلاف فوجی مشقیں شروع کردیں ہیں۔روسی ذرائع کے مطابق روسی فوج کی مشرقی یونٹ کے ترجمان الیگزنڈر گوردیف نے اعلان کیا ہے کہ مشرقی روس کے فوجی علاقے میں دہشت گردی کے خلاف کی جانے والی ان فوجی مشقوں میں دو ہزار سے زائد روسی فوجی شریک ہیں۔

(جاری ہے)

روسی فوج کے مذکورہ ترجمان کا کہنا ہے کہ ان فوجی مشقوں میں سو قسم کے فوجی ہتھیار استعمال کئے جا رہے ہیں۔روس میں ہونے والی ان فوجی مشقوں کا مقصد دہشت گردانہ خطرات کے مقابلے میں توانائی بڑھانا اعلان کیا گیا ہے۔ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ دنوں میں روسی فوجی، تاجیک فوجیوں کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف ہونے والی مشترکہ فوجی مشقوں میں شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :