جرمن وزیر خزانہ کی وزیر خارجہ پر تنقید

ہفتہ 25 مارچ 2017 09:50

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) جرمن وزیر خزانہ وولف گانگ شوئبلے نے وزیر خارجہ زیگمار گابریل کے اس بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ جرمنی کو یورپی یونین بالخصوص یونان کی زیادہ مالی مدد کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مقامی ریڈیو سے گفتگو میں کہا کہ وہ گابریل کے اس بیان پر برہم ہیں کیونکہ اس سے غلط پیغام ملتا ہے۔ شوئبلے نے کہا کہ یورپ کا بنیادی مسئلہ رقوم نہیں بلکہ یہ ہے کہ اسے درست جگہ پر صرف کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونان کو یورو زون میں رہنے کی خاطر اپنی ملکی معیشت میں مسابقتی پالیسی متعارف کرانا ہو گی۔

متعلقہ عنوان :