تحریک پاکستان کے عظیم رہنما سرسید احمد خان کی 119 ویں برسی پرسوں منائی جائے گی

ہفتہ 25 مارچ 2017 11:57

تحریک پاکستان کے عظیم رہنما سرسید احمد خان کی 119 ویں برسی پرسوں منائی ..
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2017ء) تحریک پاکستان کے عظیم رہنما سر سیّد احمد خاں کی 119ویں برسی (پیرکو) منائی جائے گی۔ ملک بھر میں مسلم لیگ سمیت سیاسی و سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گاجس سے خطاب کے دوران مقررین سر سیّد احمد خاں کی ادبی و علمی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کریں گے وہ27اکتوبر 1898ء کو علی گڑھ میں انتقال کر گئے تھے۔

سر سیّد احمد خاں1817ء میں دہلی میں پیدا ہوئے وہ انیسویں صدی کے ایک عظیم رہبر تھے انہوں نے ہندوستانی مسلمانوں کوباعزت قوم بنانے کیلئے سخت جدوجہد کی سر سیّد احمد خاں کی پوری زندگی قوم کی خدمت کرتے گزری وہ ایک بلند پایہ مفکر،مصنف اور جلیل القد رہنما تھے۔سر سیّد احمد خاں نے اپنی ادبی تخلیقات سے مسلمانان ہند میںایک عظیم انقلاب برپا کیا اسی وجہ سے علی گڑھ تحریک کی بنیاد پڑی۔

(جاری ہے)

سر سیّد احمد خاں نے ادبی خدمات کیلئی1857ء میںمحمڈن اینگلو اورینٹل کالج کی بنیاد رکھی جسی1920ء میں یونیورسٹی کا درجہ ملا اور آج اسے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی حیثیت سے عالمی شہرت حاصل ہے۔سر سیّد ایک بلند پایہ مبلغ تھے انہوں نے انہوں نے قرآن پاک کی تفسیر لکھی لیکن اسے پایہ تکمیل تک نہ پہنچا سکے۔سر سیّد احمد خاںکا قوم پر اتنا بڑا احسان ہے کہ بر صغیر کے مسلمانوں میںآج جو تعلیم عام نظر آتی ہے اس کی داغ بیل سر سیّد احمد خاں نے ڈالی۔محسن قوم و ملت سر سیّد احمد خاں 27مارچ 1898ء کو علی گڑھ میں انتقال کر گئے تھے انہیں وہیں پر دفن کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :