جامعہ پشاور میں وائی فائی نطام متعارف کیاجائے گا

ہفتہ 25 مارچ 2017 12:36

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) پشاور یونیورسٹی میں فری وائی فائی نظام متعارف کیاجارہاہے‘ جس کی بدولت فیکلٹی سٹوڈنٹس اور ملازمین کو جدید سہولیات میسر ہوجائیں گی ‘ اس سلسلے میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمدعابد کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں اس امر کا فیصلہ کیاگیا ‘ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی دائود خان اور ڈائریکٹر بلال احمد نے بھی شرکت کی‘ وائس چانسلر نے کہاکہ عالمگیریت کے اس جدید دورمیں عالمی سائنسی نظام میں شمولیت کے بغیر ترقی ممکن نہیں‘ انہوں نے کہاکہ اعلیٰ تعلیم جدید تحقیق اور نوجوانوں کی پیشہ ورانہ تربیت سرمایہ کاری ناگزیر ہے تاکہ ملک کی معیشت فروغ پاسکے۔

متعلقہ عنوان :