یوکرائن میں گولہ بارود کے ڈپو میں آتشزدگی، بڑے پیمانے پر تباہی

ہفتہ 25 مارچ 2017 13:59

یوکرائن میں گولہ بارود کے ڈپو میں آتشزدگی، بڑے پیمانے پر تباہی
کیف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) یوکرائن میں گولہ بارود اور اسلحے کے سب سے بڑے ڈپو میں آگ لگنے سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیل گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقیوکرائن میں گولہ بارود اور اسلحے کے سب سے بڑے ڈپو میں آگ لگنے سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیل گئی ہے ۔

(جاری ہے)

یوکرین کے مشرقی حصے میں روس کی سرحد کے قریب یہ اسلحہ ڈپوتین سو 70 ایکڑ رقبے پر پھیلا ہوا تھا۔مقامی میڈیا کے مطابق آگ ڈپو کے اس حصے میں لگی، جہاں ٹینکوں اور توپوں کے گولے اور میزائل رکھے جاتے ہیں،یوکرینی حکام نے آگ کے اس واقعے کو تخریب کاری قرار دیا ہے۔واقعے کے بعد قریبی علاقوں سے 20ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :