نظریہ پاکستان سے بے وفائی نے ملک کو دولخت کردیا ‘ مولانا عبدالعزیز علوی

ہفتہ 25 مارچ 2017 15:59

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) امیرجماعةالدعوہ آزادکشمیر مولاناعبدالعزیزعلوی نے کہاہے کہ نظریہ پاکستان سے بے وفائی نے ملک کو دولخت کردیا ۔پاکستان کا پرچم لے کر آگے بڑھنے والی جماعت مسلم لیگ کئی دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ۔میں ان اکابرین کومبارکبادکیوں نہ پیش کروں جنہوںنے 1940سے قبل علمائے کرام کو ساتھ لے اس تحریک پاکستان کو شروع کیا ۔

مولانا ظفرعلی،دائودغزنوی،حسن جارجوی،احمد برایونی اور شبیراحمد عثمانی جیسی مایہ نازشخصیات مسلم لیگ کے ساتھ تھیں اس تحریک نے وہ کام کیا دنیا کے دیکھا کہ پاکستان معرض وجود میں آیا ۔کشمیرمیں ڈھائی لاکھ مسلمان جموں سانبا کے جنگلات میں شہید کردیے گئے صرف اس بنیا دپر کہ وہ ملک پاکستان کا نعرہ لگانے والے تھے ۔

(جاری ہے)

حافظ محمد سعید نے اپنے بیٹے طلحہ سعید کو مظفرآباد میں بھیج کر کشمیریوں کے ساتھ عملی اظہارہمدردی کا پیغام بھیجا ہے جس پر ہم ان کے شکرگزار ہیں 1940میں علمائے ہندو کواکٹھا کرکے تحریک پاکستان کے چلانے کا کام دیا گیا جس کو انہوں نے بخوبی سرانجام دیاآج نوازشریف کہتے ہیں کہ علماء کرام کو سوچ بچارکرنی چاہیے موقف تبدیل کرنا چاہیے افسو س کے ساتھ کہنا پڑتاہے کہ ہمارے ملک کے حکمران اپنی تاریخ سے ناواقف ہیں ان کو صرف بھارت سے تجارت نظرآتی ہے لاکھوں شہداء کا خون ،مائوں بہنوں کی عصمتوں کی قربانیاں سب کچھ بھول گئے ہیں ۔

حافظ سعیدکو مسئلہ کشمیر اجاگرکرنے کی سزادی جارہی ہے ہمارے وزراء کہتے ہیں کہ ہم نے پہلے بھی حافظ سعید کو گرفتارکیا تھا بھارت نے کوئی ثبوت نہیں دیا ہم نے چھوڑ دیا اب بھی بھارت نے ثبوت نہ دیے تو چھوڑدیں گے شرم آنی چاہیے ایسی بات کرتے ہوئے اس کامطلب یہ ہوا کہ تم نے صرف بھارتی دبائو پر محسن کشمیر کو نظربندکیا ہے سفارتکاری پر ان وزراء کو لگایا جاتاہے جن کو کشمیر کی الف ب بھی معلوم نہیں نوازشریف کہتے ہیں کہ میں بھی کشمیری ہوں مگر کشمیریوں کے ساتھ بھارتی ظلم پر نوازشریف خاموش کیوں شہداکی لاشیں ،املاک کی تباہی ،بچوں کی اندھی ہوتی آنکھیں کیا نوازشریف اب بھی کشمیر ی ہیں