مریم اورنگزیب، جنرل(ر) ناصرخان جنجوعہ اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان ایوارڈ تقسیم کریں گے

ہفتہ 25 مارچ 2017 18:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) نظریہ پاکستان کونسل کی سالانہ گولڈمیڈل ایوارڈز کی تقریب (کل) 27مارچ پیر کیصبح 10:30بجے ایوانِ قائد ،فاطمہ جناح پارک اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔صدارت جنرل(ر) ناصر خان جنجوعہ کریں گے جبکہ مریم اورنگزیب وزیرِ مملکت برائے اطلاعات ونشریات اور معروف ایٹمی سائنسدان محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان مہمانانِ خصوصی ہوں گے۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر پاکستان بھر سے منتخب صاحبانِ صلاحیت پاکستانیوں کو سائنس و ٹیکنالوجی، طب و جراحت، کھیل، تصنیف و تالیف، کمپیوٹر ٹیکنالوجی اور سماجی خدمات کے شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی اور کارناموں پر شعبوں کی مناسبت سے قائداعظم، علامہ اقبال، محترمہ فاطمہ جناح،سرسید،شاہین،ڈاکٹر اے کیو خان اور زاہدملک گولڈمیڈل ایوارڈز دیئے جائیںگے۔ ایوارڈز یافتگان میں حسبِ سابقمعذور اور پس ماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔