بجلی بلوں میں سی پیک سیکیورٹی اخراجات کی وصولی عوام پر اضافی بوجھ ہوگا ،بلوں میں پہلے ہی ٹی وی فیس،نیلم جہلم سرچارج،انکم ٹیکس ،ودھ ہولڈنگ ، سیلز و دیگرٹیکسوںسے عوام پریشان ہیں

پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما صدر سید بلال مصطفی شیرازی کا کارکنوں سے خطاب

ہفتہ 25 مارچ 2017 18:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے یوتھ ونگ کے صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری (سی پیک ) منصوبہ کی سیکیورٹی کیلئے اخراجات بجلی بلوں میں صارفین سے وصولی کا فیصلہ عوام پر اضافہ بوجھ ہوگابجلی بلوں میں پہلے ہی ٹی وی فیس، نیلم جہلم سرچارج،انکم ٹیکس، ودھ ہولڈنگ ٹیکس، سیلز و دیگر ٹیکسوں سے اضافہ سے عوام پریشانی کا شکار ہیں مہنگی بجلی کے ساتھ ناجائز ٹیکسوں کے بوجھ سے بجلی کے بلوں کی ادائیگی مالی پریشانی کا باعث ہے ۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو مسلم لیگ ہائوس میں یوتھ ونگ کے کارکنوںسے گفتگو رہے تھے۔سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ سی پیک سیکیورٹی کے لیے فنڈز قومی خزانہ میں ٹیکسوں کی شکل میں وصول شدہ رقم سے مختص کیے جائیں اور گوادر بندرگاہ کی آمدنی سے یہ اخراجات پورے کیے جائیں اس کا بوجھ عوام پر نہ ڈالا جائے ۔عوام پہلے ہی پٹرول و بلوں میں ناجائز ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں ان پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے۔

متعلقہ عنوان :