فاٹا کے صوبے میں ضم ہونے کے باعث فاٹا بنک کا منصوبہ ختم کردیا گیا

ہفتہ 25 مارچ 2017 19:14

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2017ء) فاٹا کے صوبے میں ضم ہونے کے باعث فاٹا بنک کا منصوبہ ختم کردیا گیا ہے فاٹا کے سرمایہ کاروں کے لئے سابق گورنر خیبر پختونخوا کی جانب سے فاٹا انوسٹمنٹ بنک بنک کے قیام کا فیصلہ کیاتھا فاٹا انوسٹمنٹ بنک کے لئے سفارشات کی تیاری بھی کی گئی تھی فاٹاانوسٹمنٹ بنک کے لئے سفارشات سٹیٹ بنک آف پاکستان کو بھی ارسال کئے گئے تھے ذرائع نے بتایا ہے کہ فاٹا انوسٹمنٹ بنک میں فاٹا کے سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات دینے کی سفارشات کی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

تاہم فاٹا کے صوبے میں ضم کرنے کی منظوری کے بعد فاٹا کے لئے علیحدہ فاٹا انوسٹمنٹ بنک کے قیام کامنصوبہ ختم کردیاگیا ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد میں قائم ہونے والا فاٹا ہائوس کو بھی صوبائی حکومت کے حوالے کردیا جائے گا ۔ جبکہ فاٹا سیکرٹریٹ کو بھی مرحلہ وار طو ر پرختم کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :