شاہ کوٹ، بجلی کے تاروں سے کرنٹ لگنے سے خاتون جاں بحق ،لڑکی زخمی

ہفتہ 25 مارچ 2017 19:27

شاہ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2017ء) شاہکوٹ بجلی کے تاروں سے کرنٹ لگنے سے خاتون اور بکرا جاں بحق جبکہ لڑکی شدید زخمی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شاہکوٹ کے نواحی گاؤں کٹیانوالہ میں رشیداں بی بی زوجہ پیراندتہ کھوکھر اپنے گھر کی نو تعمیر شدہ چھت کے اوپر کھیلنے والی ہمسائیوں کی 2 چھوٹی بچیوں کو لینے گئی تو اسی اثناء میں وہ چھت کے قریب سے گزرنے والے 11 ہزار وولٹ بجلی کے تاروں سے لپٹ گئی ، ماں کو بچانے کے لئے بیٹی پروین بی بی نے اسے تاروں سے الگ کرنے کی کوشش کی تو اسے بھی کرنٹ لگا ، چھت پر بندھا قربانی کا بکرا بھی تاروں کی زد میں آکر کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہو گیا ، کرنٹ لگنے سے دونوں ماں بیٹی شدید زخمی ہو گئیں ، دونوں ماں بیٹیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں پر شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے رشیداں بی بی دم توڑ گئی ، واپڈا ملازمین نے ہنگامی صورتحال کے پیش نظر چھت سے گزرنے والے بجلی کے تاروں کو ہٹا کر متبادل جگہ سے بجلی کی ترسیل کو بحال کر دیا

متعلقہ عنوان :