لاہور کے دو روزہ دورے پر آیا ہوا سولہ رکنی چینی وفد نئی دہلی روانہ

لارڈ میئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید سمیت وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی خواجہ احمد نے الوداع کیا

ہفتہ 25 مارچ 2017 19:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2017ء) لاہور کے دو روزہ دورے پر آیا ہوا سولہ رکنی چینی وفد نئی دہلی روانہ ہوگیا ہے۔ چینی وفد کو لارڈ میئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید سمیت وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی خواجہ احمد نے الوداع کیا۔

(جاری ہے)

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پی آئی اے کی پرواز 270 کے ذریعے نئی دہلی جانیوالے چینی وفد کے روانگی سے قبل دونوں رہنمائوں نے ایئرپورٹ پر وفد سے ملاقات کی اور انکا لاہور کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر خواجہ احمد حسان نے وفد کو بتایا کہ پنجاب میں چین کے تعاون سے جاری منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی کو برادشت نہیں کیا جائے گا۔ چینی وفد نے لاہور میں دو روزہ قیام کے دوران جاری مختلف منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔ (قیوم زاہد)