سی ڈی اے نے شہر کے ماسٹر پلان میں تبدیلوں پر غور شروع کر دیا ہے،نئے ایئرپورٹ تک میٹرو بس کی تعمیر سے تبدیلیاں آسکتی ہیں/رپورٹ

ہفتہ 25 مارچ 2017 20:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2017ء) وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے نے شہر کے ماسٹر پلان میں تبدیلوں پر غور شروع کر دیا ہے، کیونکہ پشاور موڑ سے نئے ایئرپورٹ تک گولڑہ کے قریب علاقے میٹرو بس پروجیکٹ کے حدود میں آسکتے ہیں، میڈیا رپورٹ کے مطابق سی ڈی اے کے حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ کشمیر ہائی وے کی 5لینز ہے جو زیرو پوائنٹ سے گولڑہ رائونڈ اباؤٹ پر واقع ہے، لیکن وفاقی حکومت رائونڈ اباوٹ تک 5لین کے سڑکیں تعمیر کرنا چاہتے ہیں اور میٹرو بس کے لئے ایک اضافی لین شامل ہے، حکام کا کہنا ہے کہ رائونڈ اباؤٹ سے 2لین موجود ہیں اور اگر حکومت ہر سائڈ کو وسعت دے گی تو ماؤ اور کمرشل ایریا کا ایک کلو میٹر علاقہ سڑکوں کی ایڈجسٹمنٹ میں اجائے گا، اس کے علاوہ رائونڈ اباوٹ پر ایک انٹرجینچ کے بھی منصوبہ بندی بھی کی گی ہے، دریں اثناء سی ڈی اے کے ممبر پلاننگ اور ڈزائنگ اسد محبوب کیانی نے اپنی ٹیم سے میٹنگ کی ہے اور اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا ہے،اس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یہ معاملہ اگلے اجلاس میں اٹھایا جائے گا جو پیر کو منعقد ہوگا،دریں اثنا سی ڈی اے چیئرمین شیخ انصر عزیز کا کہنا ہے کہ ابھی تک سی ڈی اے نے اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی منظوری سے ماسٹر پلان میں تبدیلیاں کی جا سکتی ہے، سی ڈی اے نے وفاقی دارالحکومت کی ترقیاتی ڈویژن سے بھی 2.5ارب روپے سبسڈی کی بات کی ہے، واضح رہے کہ میٹرو بس کی سبسڈی وفاقی اور پنجاب حکومت 2شیئر کرتے ہیں�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :