فیصل آباد، شادی شدہ خاتون کے اغواء کا مقدمہ ڈیڑھ ماہ بعد پولیس نے درج کر لیا

ہفتہ 25 مارچ 2017 20:40

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2017ء) ٹھیکریوالا پولیس کا کارنامہ شادی شدہ خاتون کے اغواء کا مقدمہ ڈیڑھ ماہ بعد درج کر لیا‘ پولیس رپورٹ کیمطابق تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ276 ج ب میں طاہر کی طرف سے درج کروائے گئے مقدمہ میں موقف اختیار کیا ہے کہ ملزم اشرف علی نے اسکی بیوی (ز)کو ڈیڑھ ماہ قبل گھر میں اکیلا پاکر کیری ڈبہ میں اغواء کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا جس کی تلاش کے باوجود تاحال کوئی سراغ نہ ملا جس پر پولیس نے ڈیڑھ ماہ بعد مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :