عمران خان دھمکیاں دینے کی بجائے عدالتوں کا احترام ملحوظ خاطر رکھ کرپانامہ کیس کے فیصلے کا انتظار کریں، چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی ناکام طرز سیاست سے سبق نہ حاصل کرنے کی قسم کھا رکھی ہے، عمران خان نیا دھرنا،نیا احتجاج تو ترتیب دے سکتے ہیں لیکن نیا ملک اور نیا خیبر پختونخوا بنانا اُن کے بس کی بات نہیں
وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان برجیس طاہرکا صفدر آبادمیں گیس فراہمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب
ہفتہ 25 مارچ 2017 21:47
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مطالبات کی منظوری کیلئے انتخابات کا راستہ روکنے کی باتیں درحقیقت انتخابات میں بد ترین شکست کے پیش نظر راہ فرار حاصل کرنا ہے اور ایک مرتبہ پھر متوقع شکست کو دیکھتے ہوئے دھاندلی جیسے جھوٹے الزامات کا سہارا لینا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان تین دیہائیوں سے نیاپاکستان بنانے کا خواب دیکھ رہے ہیں اور جہاں خیبر پختونخوا جیسے صوبے میں اُنہیں عوام نے نیا صوبہ بنانے کا موقع فراہم کیا تو وہاںانہوں نے عوام کے درمیان مایوسی پھیلانے کے سوا کچھ نہیں پھیلایا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نیا دھرنا،نیا احتجاج تو ترتیب دے سکتے ہیں لیکن نیا ملک اور نیا خیبر پختونخوا بنانا اُن کے بس کی بات نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ آج تقریباً چار سال کے اقتدار کے باوجود خیبر پختونخوا میں ایک بھی ترقیاتی منصوبہ پنجاب جیسا نظر نہیں آرہا جس کے باعث خیبر پختونخوا کی عوام عمران خان ،اُن کی پارٹی اور طرز سیاست سے بالکل نااُمید ہوچکے ہیں۔چوہدری برجیس طاہر نے کہا کہ آئندہ انتخابات کا فیصلہ صرف اور صرف کارکردگی کی بنیادپر ہوگا جس میں مسلم لیگ (ن)پہلے ہی عوام کے سامنے سُرخُرو ہوچکی ہے اور پورے ملک میں تاریخ کے سب سے زیادہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے ،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے محض ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح نہیں کیا بلکہ ان کی بروقت تکمیل کے ساتھ ساتھ اِن منصوبوں میں عوام کے اربوں روپے کی بچت بھی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان کے عوام عمران خان کی غلط بیانی کی سیاست کو جانچ چکے ہیں اور عمران خان اور اُن کی جماعت کی کارکردگی پوری قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکی ہے جس کی وجہ سے بد ترین شکست خود عمران خان کی جماعت کو بھی نظر آنا شروع ہوگئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان کے عوام ایک بار پھر نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرینگے اور اُن میگا منصوبوں کی تکمیل کے ثمرات حاصل کرینگے جو پاک چین اقتصادی راہداری ودیگرترقیاتی وژن کے حوالے سے کیے جارہے ہیں ۔اس سے قبل وفاقی وزیر نے سانگلہ ہل میں اللہ بخش کمپلیکس سکول کے طلبہ میں تقسیم انعامات کی تقریب میں شرکت کی اور ہونہار طلبہ کے درمیان تحائف تقسیم کیے۔(ع ع)مزید قومی خبریں
-
اسلام آباد کے شہریوں کے لئے شروع کئے جانے والے ہائوسنگ کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا ، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ریاض پیرزادہ
-
فیصل آباد سے پتوکی اپنے سسرال آئے شخص نے خود کو فائر مارکر خودکشی کرلی نعش ہسپتال پتوکی منتقل
-
ملتان: تندور مالکان نمایاں مقامات پر 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے آویزاں کریں، ڈپٹی کمشنر
-
گورنرپنجاب سے سرجن ڈاکٹر برگیڈیئر (ر)رئوف افتخار احمد کی ملاقات
-
گورنرپنجاب کی لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن'' لیرا'' کے منتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
اپوزیشن ایک نہتی لڑکی آصفہ بی بی سے ڈرتی ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
سرکاری اداروں کے بجلی بلوں میں اوورچارجنگ کے پری آڈٹ کا فیصلہ
-
وزیرصنعت و تجارت شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس ،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024کی منظوری
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا آپریشن تھیٹرز پر جاری پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے پی آئی سی کا دورہ
-
انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے‘ وزیرمملکت شیزا فاطمہ خواجہ
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے نیشنل سنٹر فار ہیلتھ کیئر ورکرز امریکہ کے وفد کی ملاقات
-
انتظامیہ اور پی پی کے سرکاری ملازمین عدالتوں کو مس گائیڈ کررہے ہیں،حلیم عادل شیخ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.