باجوڑایجنسی، شمسی توانائی سے پانی کی فراہمی کا منصوبہ مکمل ،ایم این اے شہاب الدین کا افتتاحی تقر یب سے خطاب

ہفتہ 25 مارچ 2017 21:52

باجوڑایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ فاٹا کے آرگنائزر اور ایم این اے شہاب الدین خان کے فرزند نظام الدین خان نے تحصیل خار کے علاقہ بتائی علیزو میں سولرواٹر سپلائی سکیم کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر علاقے کے مکینوں نے ایم این اے شہاب الدین خان اور نظام الدین خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے لوگوں کو پانی کے شدید قلت کا سامنا تھا جوکہ ایم این اے نے کافی حد تک حل کیا ۔ وہ ہفتہ کو افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر نظام الدین خان نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ عوام کو زندگی کی تمام بنیادی سہولیات فراہم کریں اور انشاء اللہ اس قسم کے مزید سہولیات فراہم کرکے لوگوں کی مشکلات کا ازالہ کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :