صوبائی دارالحکومت میں پرچون سطح پرسبزیوں ،پھلوں ،گوشت کی قیمتوں میں 21سے 25روپے تک اضافہ

پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں بالترتیب20اور25روپے ،انڈوںکی قیمت میں 15،برائلر کی قیمت میں21روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا

ہفتہ 25 مارچ 2017 22:08

صوبائی دارالحکومت میں پرچون سطح پرسبزیوں ،پھلوں ،گوشت کی قیمتوں میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2017ء) صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ ہفتے پرچون سطح پر 10سبزیوں کی قیمتوںمیں25روپے ،9پھلوں کی قیمتوں میں20روپے ، ایک درجن فارمی انڈوں کی قیمتوں میں 15اور ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں21روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق سبزیوںمیں سرکاری سطح پر ایک کلو ٹماٹر کی قیمت 25روپے اضافے سے 85روپے فی کلو تک پہنچ گئی لیکن بیشتر علاقوںمیں دکاندار 150روپے تک فروخت کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

لہسن چائنہ کی قیمت 2روپے اضافے سے 297روپے،مونگری9روپے اضافے سی47روپے،پالک 6روپے اضافے سے 17روپے،بند گوبھی4روپے اضافے سے 17روپے، شلجم ایک روپے اضافے سے 9روپے،مولی 2روپے اضافے سے 11روپے،ساگ 5روپے اضافے سے 27روپے،پھلوں میں ایک کلو سیب کالاکولو پہاڑی10روپے اضافے سے 146روپے،کیلا درجن اول6روپے اضافے سے 85روپے،مسمی درجن20روپے اضافے سے 136روپے،مالٹا درجن 5روپے اضافے سے 79روپے،کینو درجن اول 15روپے اضافے سے 131روپے،کینو درجہ دوئم 10روپے اضافے سے 79روپے، امرود 5روپے اضافے سے 69روپے ،انار قندھاری10روپے اضافے سے 214روپے،چیکو 5روپے اضافے سی90روپے،ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 21روپے اضافے سی252روپے جبکہ ایک درجن فارمی انڈوں کی قیمت 15روپے اضافے سے 94روپے ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :